فتح پور میں زہریلا ملک شیک پینے سے ایک ہی خاندان کے 8افراد بیہوش

فتح پور میں زہریلا ملک شیک پینے سے ایک ہی خاندان کے 8افراد بیہوش

فتح پور(سپیشل رپورٹر، سٹی رپورٹر) زہریلا ملک شیک پینے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد بے ہوش ،متاثرہ افراد میں چار مرد اور چار عورتیں شامل ہیں ،تفصیل کے مطابق احمد حلیب ڈرنک کارنر سے زہریلہ ملک شیک پینے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جن میں محمد حیات،حسن رضا،محسن رضا، سیف اللہ ،شکیلہ بی بی ،فوزیہ بی بی ،ثوبیہ بی بی اور شبانہ بی بی بے ہوش گئے متا ثرہ افرادٹی ایچ کیو ہسپتال داخل،متاثرہ افراد میں چار مرد اور چار عورتیں شامل ہیں ،ہسپتال(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

میں ایک بیڈ پر دو ،دو مریض سسکتے رہے،میڈیا پر خبر شائع ہو نے پر ایم ایس ڈاکٹر دلاور موقع پر موجود نہ تھے،مریض ہسپتال میں بے رحم و کرم پرپڑے رہے،خبرآنے پر عملہ کی دوڑیں ،علاج معالجہ شروع ،مریضوں سے جان چھڑانے کے لیے لیہ ہسپتال ریفر کر دیا، متاثرہ مریض نیم بے ہوش تھے،مریضوں کو راستہ سے ہی واپس منگوا لیا ،ایمبو لینس کے ڈرائیور کی صحافیوں سے گفتگو،انتظامیہ کی دوڑیں ،TMOکروڑ ممتازحسین کلاچی،ڈاکٹر عتیق الرحمن ،سینٹری انسپکٹر حنیف محسن،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک غلام فرید اور چوہدری جعفر علی بھی موقع پر پہنچ گئے،احمد حلیب ڈرنک کارنر سے نمونہ جات حاصل کئے،اور دوکان سیل کر دی،محکمہ صحت کی رپورٹ پر تھانہ فتح پور میں ملزمان محمد زاہد ،علی اصغر،محمد فیاض کے خلاف فوڈ ایکٹ زیر دفعہ 23A/23D ،23Cمقدمہ نمبر 419/16 تھانہ فتح پور میں درج کروا دیا،متعلقہ افسران نے مختلف شاپس ،جیو ڈرنک کارنر،لائچی خان ہوٹل، جعفری سویٹس،مدینہ فاسٹ فوڈ،الجنت فاسٹ فوڈ اور احمد دہی بھلے سے نمونہ جات لے کر لیبارٹری بھیج دیئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر