انٹر نتائج، ملتان 60.12، بہاولپور 57.81، ڈیرہ غازیخان بورڈ میں 65.84 فیصد امیدوار کامیاب
ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازیخان (سٹاف رپورٹر، نمائندگان) صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کی طرح ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازیخان کے تعلیمی بورڈز نے بھی انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2016 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ ملتان بورڈ میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 60.12 بہاولپور 57.81 جبکہ ڈیرہ غازیخان بورڈ میں 65.84 فیصد امیدوار کامیاب قرار پائے۔ اس سلسلے میں ملتان سے سٹاف رپورٹر کے مطابق نتائج کے مطابق انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2016 ء میں مجموعی طور پر 57308 امیدواران نے شرکت کی۔ ان میں سے 34457 امیدواران کامیاب قرار پائے۔ اس طرح مذکورہ امتحان میں امیدواروں کی کامیابی کا تناسب60.12 فیصد رہا۔ پری میڈیکل گروپ میں 12455 امیدواران نے امتحان دیا ان میں سے 10553 پاس ہوئے اس طرح پری میڈیکل گروپ میں کامیابی کا تناسب 84.72 فیصد رہا۔ پری انجینئرنگ گروپ میں 10125 امیدواران نے شرکت کی۔ ان میں سے 7552 پاس ہوئے اور کامیابی کا تناسب 74.58 فیصد رہا۔ جنرل سائنس گروپ میں 6515 امیدواران نے شرکت کی۔ ان میں سے 3755 امیدواران پاس ہوئے اور اس گروپ میں امیدواران کی کامیابی کا تناسب 57.63 فیصد رہا۔ کامرس گروپ میں 2925 امیدواران نے امتحان دیا ان میں سے 1625 پاس ہوئے ۔ اس طرح کامرس گروپ میں امیدواران کی کامیابی کا تناسب 55.55 فیصد رہا۔ آرٹس گروپ میں 25288 امیدواران نے امتحان دیا۔ ان میں سے 10972 امیدواران پاس ہوئے۔ اس طرح آرٹس گروپ میں امیدواران کی کامیابی کا تناسب 43.38 فیصد رہا۔ مجموعی طور پر امتحان میں 28874 مرد امیدواران نے شرکت کی ان میں سے 15601 پاس ہوئے اور مرد امیدواران کی کامیابی کی شرح 54.03 فیصد رہی جبکہ امتحان میں شرکت کرنیوالی 28434 خواتین امیدواران میں سے 18856 پاس ہوئیں اور خواتین امیدواران کی شرح کامیابی 66.31 فیصد رہی۔ بہاولپور سے بیورورپورٹ کے مطابق بہاولپور تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2016ء کا گزشتہ روز اعلان کردیا۔ ایجوکیشن بورڈ آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب کے دوران کنٹرولرامتحانا ت پروفیسر اکرم تارڑ نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ٹوٹل امیدوار42662 امتحان میں شریک ہوئے جس میں سے24664 پاس ہوئے اِس طرح کامیابی کا تناسب 57.81 فیصد رہا۔الپائن کالج آف سائنس بوائز خان پور کے طالب علم حسین احمد مدنی ولد نیاز احمد رول نمبر643287 نے 1050نمبرحاصل کرکے مجموعی طورپر پہلی، اقراء ڈگری کالج جوہرکالونی صادق آباد کے طالب علم محمدطلحہ مقصود ولد مقصود احمد رول نمبر654827 نے 1045 نمبرحاصل کرکے مجموعی طورپر دوسری جبکہ سپیرئیر کالج فائر بوائز ماڈل ٹاؤن اے بہاولپور کے طالب حافظ محمداجمل سلیم ولد عامر سلیم رول نمبر631131نے 1041نمبرحاصل کرکے مجموعی طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل (گرلز) میں پنجاب کالج گرلز منٹھار روڈ صادق آباد کی زنیرہ عطاء دختر عطاء اللہ محسن رول نمبر653316 نے اور پنجاب کالج برائے خواتین چشتیاں کی عائشہ ارشد دختر راشد احمدرول نمبر605187 نے پہلی، پنجاب گرلز کالج بہاولپورکی زوہا مریم دختر امیر احمد رول نمبر625744 نے 1037نمبر لیکر دوسری جبکہ پنجاب گرلز کالج رحیم یارخان کی تحریم سلیمی دختر نسیم انور سلیمی رول نمبر647925 نے 1035نمبرحاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری میڈیکل (بوائز) میں الپائن کالج آف سائنس بوائز خان پور کے طالب علم حسین احمد مدنی ولد نیاز احمد رول نمبر643287 نے 1050نمبرحاصل کرکے پر پہلی، اقراء ڈگری کالج جوہرکالونی صادق آباد کے طالب علم محمدطلحہ مقصود ولد مقصود احمد رول نمبر654827 نے 1045 نمبرحاصل کرکے دوسری جبکہ سپیرئیر کالج فائر بوائز ماڈل ٹاؤن اے بہاولپور کے طالب حافظ محمداجمل سلیم ولد عامر سلیم رول نمبر631131نے 1041نمبرحاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری انجینئرنگ (گرلز) میں صادق پبلک گرلز ہائر سیکنڈری سکول بہاولپور کی طالبہ آمنہ نورین دختر ہمایوں مرزا رول نمبر625323 نے 1028نمبرحاصل کرکے پہلی، پنجاب گرلز کالج رحیم یارخان کی حافظہ انعم خان دختر محمدعبداللہ خان رول نمبر647395 نے 1020نمبرحاصل کرکے دوسری جبکہ پنجاب گرلز کالج فاربوائز ہارون آباد کی راشدہ مختار دختر محمدمختار رول نمبر 609623 نے 1006نمبرحاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجئنئرنگ (بوائز) میں برین ہائرسیکنڈری سکول بوائز خان پور کے طالب علم محمداحمد ولد نورمحمدنور رول نمبر 642937 نے 1030نمبرحاصل کرکے پہلی، شیخ زید پبلک ہائرسیکنڈری سکول رحیم یارخان کے ولید احمدخان ولد احمدعمیر یزدانی خان رول نمبر650847نے 1024نمبراور پنجاب کالج فاربوائز بہاولپور کے اسد عباس ارشد ولدمحمدارشدجاوید رول نمبر630126نے 1024نمبرحاصل کرکے دوسری جبکہ پنجاب کالج رحیم یارخان کے محمداحمداظہر ولد محمداظہر رول نمبر650799 نے 1022نمبرحاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس (گرلز) میں سپیرئیر کالج گرلز رحیم یارخان کی اقصی بانو دختر عبدالمالک رول نمبر647299 نے 995نمبرحاصل کرکے پہلی، چشتیاں سائنس کالج گرلز چشتیاں کی فضا شفیق دخترمحمدشفیق رول نمبر604571 نے 960نمبراور پنجاب کالجز گرلز منٹھاررود صادق آباد کی سیدہ مریم فاطمہ دختر سیدافتخارحسین نقوی رول نمبر652405 نے 960نمبر حاصل کرکے دوسری جبکہ پنجاب گرلز کالج رحیم یارخان کی ثانیہ سعید دختر سعید الرشید اختر رول نمبر647335 نے 957نمبرحاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنرل سائنس (بوائز) میں پنجاب کالج چشتیاں کے عبدالمنان ولد علیم الحق رول نمبر606216 نے 1013نمبرحاصل کرکے پہلی، خواجہ فرید گورنمنٹ ڈگری کالج رحیم یارخان کے محمدعزیز یعقوب ولد محمدیعقوب رول نمبر649699 نے 976نمبرحاصل کرکے دوسری جبکہ چشتیاں سائنس کالج بوائز چشتیاں کے محمدعظیم اختر ولد محمدسلیم رول نمبر 606370 نے 956نمبرحاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس (گرلز) میں چشتیاں سائنس کالج گرلز چشتیاں کی ہمایوسف دخترمحمدیوسف رول نمبر603882 نے 950نمبرحاصل کرکے پہلی، ثناء گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ہارون آباد کی ثناء حبیب دختر حبیب احمد رول نمبر608765نے 931نمبرحاصل کرکے دوسری اور النور گرلز ہائرسیکنڈری سکول ہیڈ راجکاں یزمان کی اقراء نذیر دختر نذیراحمد رول نمبر634816 نے 931نمبرحاصل کرکے دوسری پوزیشن جبکہ گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کی طالبہ رومیسہ مریم دختر بشیراحمد رول نمبر624067نے 930 نمبرحاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس (بوائز) میں بستی کیرومیکناں والا محمدنواز پورہ بہاولنگر کی طالب علم ندیم حسین ولد بشیراحمد رول نمبر602343 نے 886نمبرحاصل کرکے پہلی، گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول فیروزہ کے نعمان محمود اسدی ولد محمدمحمودقادری رول نمبر644829 نے 860نمبرحاصل کرکے دوسری جبکہ پنجاب کالج چشتیاں کے محمدعمرحسین ولد غلام حسین رول نمبر605532نے 858نمبرحاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان 2016کے نتائج کا اعلان کر دیاہے او رکامیابی کا تناسب 65.84فیصد رہا. امتحان میں 35257 طلباؤطالبات نے شرکت کی جن میں سے 23212کامیاب ہوئے . کنٹرولر امتحانات چودھری مشتاق علی نے تقریب میں باقاعدہ رزلٹ کا اعلان کیا. انہوں نے بتایاکہ پری میڈیکل گروپ کے 6657طلباء میں سے 5443کامیاب ہوئے اور شرح کامیابی 81.76فیصد رہی جبکہ 7089طالبات میں سے 5780کامیاب ہوئیں اور شرح کامیابی 81.43فیصد رہی . پری انجینئرنگ گروپ کے6137 طلباء میں سے 4330نے کامیابی حاصل کی اور شرح کامیابی 70.55فیصد رہی اسی طرح 1255طالبات میں سے 932نے کامیابی حاصل کی اور شرح 74.26فیصد رہی . ہیومنٹیز و دیگر گروپ کے 6304لڑکوں میں سے 2377کامیاب ہوئے اور شرح کامیابی 37.70فیصد رہی اسی گروپ کی 5785طالبات میں سے 3359کامیاب ہوئیں اور شرح 58.06فیصد رہی . جنرل سائنس گروپ کے 1304لڑکوں میں سے 587نے کامیابی حاصل کی اور شرح 45.01فیصد رہی . 717طالبات میں سے 404کامیاب ہوئیں اور شرح کامیابی 56.34فیصد رہی ۔