نیویارک، مین ہٹن چیلسی میں دھماکہ،29افراد زخمی, ایک کی حالت تشویشناک، ایک بم کو ناکارہ بنا دیا گیا

نیویارک، مین ہٹن چیلسی میں دھماکہ،29افراد زخمی, ایک کی حالت تشویشناک، ایک بم ...
نیویارک، مین ہٹن چیلسی میں دھماکہ،29افراد زخمی, ایک کی حالت تشویشناک، ایک بم کو ناکارہ بنا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر نیو یارک میں کے علاقے مین ہیٹی چیلسی میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 29 افراد زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق دھماکہ نابینا افراد کے تربیتی مرکز کے قریب کچرے میں ڈبے میں ہوا ، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتیں لرز کر رہ گئیں.واقعہ میں29 افراد زخمی ہوگئے ۔اس واقعہ میں زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا قریبی عماروتوں کو بھی خالی کرلیا گیا۔ نیویارک سٹی کے پولیس چیف کےمطابق ممکنہ طور پر دھماکہ آ ئی ای ڈی ڈیوائس سے کیا گیا تاہم دہشتگردی کے شواہد نہیں ملے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگوں نے خوف زدہ ہوکر بھاگنا شروع کر دیا۔ نیو یارک پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک اور بم ملا ہے جس کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔یہ بم ایک پریشر ککر میں نصب تھا۔