اور اب کمپیوٹر سے اسکائپ پر میسجنگ ممکن وہ بھی بالکل مفت

اور اب کمپیوٹر سے اسکائپ پر میسجنگ ممکن وہ بھی بالکل مفت
اور اب کمپیوٹر سے اسکائپ پر میسجنگ ممکن وہ بھی بالکل مفت

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکر سافٹ نے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور موبائل کے لئے اسکائپ پرایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے کمپیوٹر یا ونڈو فون سے براہ راست اسکائپ پر میسجنگ کرسکیں گے۔ یو یو نامی اس فیچرسے فراہم کی جانی والی سروس اسکائپ کی پیڈ سروس کے تحت بھیجے جانے والے ٹیکسٹ میسجز سے بالکل مختلف ہے بلکہ اس فیچر کے ذریعے مفت ایس ایم ایس کیا جاسکے گا۔مکمل طور پر یہ فیچر آئندہ چند ماہ کے دوران دستیاب ہوگا مگر اب بھی اسے پریویو کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا کے استعمال کا ایک اور بڑا فائدہ:جاننے کے لئے یہاں کلک کریں

اس کے ذریعے صارفین ونڈوز 10 والے کمپیوٹرز سے ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس ارسال اور موصول کرسکیں گے جبکہ اس کے ذریعے گروپ چیٹس میں شرکت اور تصاویر کو بھی شیئر کیا جاسکے گا۔ونڈوز فون کے صارفین اسکائپ پریویو اوپن کریں اور سیٹنگز میں جاکر ' Make Skype your default messaging app ' کا انتخاب کریں۔اسی طرح ونڈوز ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر اسکائپ پریویو کھول کر سیٹنگز میں جاکر ' Enable Skype on this device to sync my SMS messages ' پر کلک کریں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی