مظفر آباد، جیپ کھائی میں جاگری،5مسافر جاں بحق

مظفر آباد، جیپ کھائی میں جاگری،5مسافر جاں بحق
مظفر آباد، جیپ کھائی میں جاگری،5مسافر جاں بحق

  

مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے قریب جیپ کھائی میں گرنے سے پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق چناری سے مراساون جانے والی مسافر جیپ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر مظفر آباد کے قریب کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں جیپ میں سوار پانچ افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تین زخمی مسافروںکو ہٹیاں بالا ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:سری نگر میں بھارتی فوج پر بڑا حملہ،17اہلکار ہلاک،20زخمی، کئی بارکیں جل گئیں،4حملہ آور مارے گئے،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

حادثے کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید : قومی /اہم خبریں