امریکی ریاست منی سوٹا میں چاقو سے حملہ ،8افراد زخمی پولیس اہلکار نے جوابی فائرنگ کر کے حملہ آور کو ماردیا

امریکی ریاست منی سوٹا میں چاقو سے حملہ ،8افراد زخمی پولیس اہلکار نے جوابی ...
امریکی ریاست منی سوٹا میں چاقو سے حملہ ،8افراد زخمی پولیس اہلکار نے جوابی فائرنگ کر کے حملہ آور کو ماردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی ریاست منی سوٹامیں چاقو سے حملہ میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران حملہ آور مارا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق واقعہ امریکہ کی ریاست منی سوٹا میں پیش آیا۔پولیس کے مقامی سربراہ بلیئر اینڈرسن کے مطابق حملہ آور نے رات کو آٹھ بجے کے بعد کراس بورڈ سنٹر کے قریب لوگوں کو نشانہ بنایا جس کے باعث وہاں موجود8 افراد زخمی ہوگئے جبکہ اس دوران وہاں پر موجود ایک آف ڈیوٹی پولیس والے نے فوری کارروائی ہوئے حملہ آور کو بھی مارگرایا۔
ادھر ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 8افراد کو علاج کی غرض سے ہسپتال لایا گیا جہاں سات افراد کی حالت تسلی بخش جبکہ ایک کی تشویشناک ہے۔