راولپنڈی میں سی این جی اسٹیشن پر سلینڈر دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق

راولپنڈی میں سی این جی اسٹیشن پر سلینڈر دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق
راولپنڈی میں سی این جی اسٹیشن پر سلینڈر دھماکہ ،ایک شخص جاں بحق

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں سی این جی اسٹیشن پر سلینڈر دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر واقع سی این جی اسٹیشن پر سلینڈر دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آکر ایک شخص بری طرح جھلس کر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہو گیا ۔امدادی ٹیموں نے زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں پمز ہسپتال منتقل کردیا ۔فائربریگیڈ کے عملے نے کارروائی کرکے آگ پر قابو پا لیا۔

سری نگر میں بھارتی فوج پر بڑا حملہ،17اہلکار ہلاک،20زخمی، کئی بارکیں جل گئیں،4حملہ آور مارے گئے،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

مزید : راولپنڈی