پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے روٹ پر 6 مقامات پر ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کئے جائیں گے

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے روٹ پر 6 مقامات پر ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ...
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے روٹ پر 6 مقامات پر ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کئے جائیں گے

  

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان اور چین باہمی اشتراک سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے روٹ پر 6 مقامات پر ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کریں گے جس سے مختلف شعبوں کیلئے موثر ہنرمند افرادی قوت کا حصول یقینی بنایا جا سکے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ انسٹی ٹیوٹ پاک چین اقتصادی راہداری کے روٹ پر واقع گلگت، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ اور گوادر میں قائم کئے جائیں گے۔

بارہ مولہ حملہ، مودی سرکار کا اپناڈرامہ؟

ذرائع کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سے جہاں خطہ میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا وہاں ان ٹریننگ سنٹروں کے قیام سے پاکستانی نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ان اداروں کے قیام سے پاکستان میں معاشی و اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور مختلف شعبوں کیلئے ہنرمند افرادی قوت کا حصول یقینی بنایا جا سکے گا جس سے پیداواری ذرائع میں نمایاں بہتری آئے گی اور ملک کی اقتصادی صورتحال میں بہتری آئے گی۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سے خطہ میں غربت کا خاتمہ ہو گا۔

مزید : اسلام آباد