برطانیہ میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والے ہوشیار ، خبردار

برطانیہ میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والے ہوشیار ، خبردار
برطانیہ میں ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والے ہوشیار ، خبردار

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اگر آپ برطانیہ میں ہیں یا جانے والے ہیں تو ذہن میں رکھیں کہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے موبائل فون ہر گز ہرگز استعمال نہیں کرنا ورنہ آپ کو پہلے کی نسبت دوگنا سزا ملے گی ، جی ہاں، برطانوی حکومت نے اگلے سال سے نافذ ہونے والے نئے قوانین کے مطابق ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والے افراد کے ڈرائیونگ لائسنس پر چھ پوائنٹ درج کر دیے جائیں گے اور انہیں دو سو پاؤنڈ جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔نئے ٹریفک قوانین کا اطلاق انگلینڈ، ویلز اور سکاٹ لینڈ پر ہو گا، تجربہ کار ڈرائیوروں کو دو بار اس جرم کا ارتکاب کرنے کی صورت میں عدالت جانا پڑے گا جہاں انہیں ممکنہ طور پر ایک ہزار پاؤنڈ تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے اور ان پر چھ ماہ تک ڈرائیونگ کرنے کی پابندی بھی عائد ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں :ایف بی آئی کا انٹر نیٹ صارفین کو جاسوسی سے بچنے کیلئے انوکھا مشورہ

خیال رہے کہ اب تک ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے کی سزا ایک سو پاؤنڈ اور ڈرائیونگ لائسنس پر تین پوائنٹ کا اندراج ہے۔برطانوی حکومت خلاف ورزی والوں کے خلاف سزا میں اضافے کے ساتھ ساتھ ’تِھنک‘ کے نام سے ایک زبردست میڈیا مہم بھی شروع کر رہی ہے۔برطانوی وزارتِ ٹرانسپورٹ کو امید ہے کہ نئی تبدیلیوں کا اطلاق 2017 کی پہلے چھ ماہ میں شروع ہو جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی