پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی جانب سے جہانگیر ترین کے خلاف پوسٹر کا معاملہ ،نعیم الحق بھی میدان میں آگئے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ چند بکاو لوگوں نے جہانگیر ترین کے خلاف پوسٹر چھپوائے ہیں ،ان کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ۔تحریک انصاف کے یوتھ ونگ کی جانب سے جہانگر ترین کے خلاف ”جہانگیر ترین نا منظور“کے پینا فلکس چھپوائے گئے جس پر رد عمل دیتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ تحریک انصاف کی یوتھ ونگ کا پارٹی قیادت سے کوئی اختلاف نہیں ،چند بکاو لوگوں نے جہانگیر ترین کے خلاف پوسٹر چھپوائے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پوسٹر چھپوانے والے افراد کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے .
پی ٹی آئی یوتھ ونگ نے جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت کردی ،ملک گیر مہم چلانے کا اعلان
۔