پشاور میں گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران خواجہ سراﺅں پر تین مختلف حملے

پشاور میں گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران خواجہ سراﺅں پر تین مختلف حملے
پشاور میں گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران خواجہ سراﺅں پر تین مختلف حملے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک )خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں گزشتہ 12گھنٹوں کے دوران خواجہ سراﺅں پر تین مختلف حملے کیے گئے ہیں ۔تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں خواجہ سراﺅں پر مبینہ تشدد اور فائرنگ کی گئی تاہم اس کے نتیجے میں جانی نقصان نہیں ہوا ۔خواجہ سراﺅں نے الزام عائد کیا کہ فنکشن سے واپسی پر تین افراد نے تشدد کیا اور فائرنگ بھی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سراﺅں کی نشاندہی پر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان فرار ہو گئے ۔اس سے قبل پشتخرہ اور چمکی کے علاقوں میں بھی خواجہ سراﺅں پر نا معلوم افراد نے حملہ کر کے انہیں زخمی کردیا ۔

مزید :

پشاور -