تحقیقاتی ٹیم نے نندی پور منصوبے کا ریکارڈ جلانے کا ذمہ دار سیکیورٹی ٹیم کو قرار دے دیا

تحقیقاتی ٹیم نے نندی پور منصوبے کا ریکارڈ جلانے کا ذمہ دار سیکیورٹی ٹیم کو ...
تحقیقاتی ٹیم نے نندی پور منصوبے کا ریکارڈ جلانے کا ذمہ دار سیکیورٹی ٹیم کو قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نندی پور منصوبے کا ریکارڈجلا کر ضائع کرنے کا ذمہ دار سیکیورٹی ٹیم کو قرار دے دیا گیا ۔نندی پور منصوبے کے ریکارڈ جلانے پر تحقیقات کرنے والی ٹیم نے رپورٹ تیار کر لی جس میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ ضائع ہونے کی ذمہ دار نندی پور منصوبے کی سیکیورٹی ٹیم ہے۔

سری نگر میں بھارتی فوج پر بڑا حملہ،17اہلکار ہلاک،20زخمی، کئی بارکیں جل گئیں،4حملہ آور مارے گئے،بھارتی میڈیا کا دعویٰ

رپورٹ میں کہا گیا کہ سیکیورٹی انچارج رانا مہتاب کو کلیئر کرانے کے لیے با اثر افراد متحرک ہیں ۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ باہر سے آیا کوئی شخص ریکارڈ ضائع نہیں کر سکتا ،ریکارڈ ضائع کرنے میں پلانٹ میں کام کرنے والے ملوث ہیں ۔جعلی رسیدوں پر دستخط کس نے کیے ؟اس کی تحقیقات ہونی چاہیے ۔تفتیشی ٹیم نے کمیٹی کے ایڈمن بلاک میں الارم اور سی سی ٹی وی نصب نہ ہونے پر بھی سوالات اٹھائے ہیں ۔تحقیقاتی ٹیم کل وزارت پانی و بجلی کو رپورٹ پیش کرے گی ۔

مزید :

قومی -