پی ٹی آئی ورکرز کنونشن، عمران خان کی تقریر سے پہلے کارکنوں کی ہنگامہ آرائی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کا ورکرز کنونشن جاری ہے جس میں شرکت کیلئے عمران خان پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان جب ورکرز کنونشن میں شرکت کیلئے پہنچے تو کارکنوں نے خوب نعرے بازی کی اور تقریب شدید بد نظمی کا شکار ہوگئی ۔ عمران خان تقریر کرنے کیلئے ڈائس پر آئے لیکن کارکنوں کی جانب سے شدید دھکم پیل کی گئی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کارکنوں سے پر سکون رہنے کی اپیل کرتے رہے ۔ کافی دیر کی ہنگامہ آرائی کے بعد بڑی مشکل سے عمران خان کی تقریر شروع ہوئی۔