عمران خان کے کندھے سے کندھا جوڑکر رائیونڈجائیں گے، پنگا لیا تو جاتی امرا میں دھرنا دیں گے: شیخ رشید
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے رائیونڈ مارچ کیلئے عمران خان کے کندھے سے کندھا جوڑکر رائیونڈمارچ میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے 30 مارچ کو رائیونڈ جانے کا اعلان کیا ۔ عمران خان کے اعلان پر اپنے رد عمل میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عوامی مسلم لیگ کندھے سے کندھا جوڑ کر عمران خان کے ساتھ رائیونڈ جائے گی۔ اگر ہمارے ساتھ پنگا لینے کی کوشش کی گئی تو ہم رائیونڈ نہیں رکیں گے بلکہ جاتی امرا جائیں گے اور وہاں دھرنا دیں گے۔ ڈنڈا بردار فورس شرارت کرکے نواز شریف کی سیاست کی قبر کھودے گی۔
رائیونڈ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں، 30ستمبر کو پورے ملک سے عوام رائیونڈ کا رخ کریں گے،نقصان کی ذمہ داری شریف برادران پر ہوگی: عمران خان
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان بھرپور تیاری میں ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں ۔ پی ٹی آئی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا اور منافقوں کا پی ٹی آئی میں نہ آنا عمران خان کی فتح ہے پارٹی سے جو غداری کرے گا وہ فارغ ہوجائے گا، قوم باہر نکلی تو 30 ستمبر فائنل راو¿نڈ ہوگا۔