ن لیگ کے کارکنان اس وقت کہاں تھے جب مشرف نے شریف برادران کو دھکے مار کر واپس بھیجا ان سے کہتا ہوں شرارت نہ کرنا بڑی مار پڑے گی: عمران خان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے ٹی وی پر ن لیگ کے چند مسٹنڈوں کو دیکھا جو ڈرانے کی کوشش کر رہے تھے۔ان کو قیمے والے نان کھلائے گئے تھے وہ تو اپنے ہوش میں ہی نہیں تھے۔مجھے یہ سین دیکھ کر وہ رنگ باز یاد آگئے جو میرے ساتھ میچ شروع ہونے پر کہتے تھے کہ میں متھا رنگ دونگا میں اکیلا ہی کافی ہوں لیکن جب میچ شروع ہوتا تھا تو سب سے پہلے یہ رنگ باز ہی بھاگتے تھے۔
عمران خان کے کندھے سے کندھا جوڑکر رائیونڈجائیں گے، پنگا لیا تو جاتی امرا میں دھرنا دیں گے: شیخ رشید
اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ان سے یہ سوال کرتا ہوں کہ جب مشرف نے دھکے مار کر واپس بھیجا تو یہ رنگ باز کہاں تھے۔سب اپنی دمیں دبا کر اپنے بلوں میں گھس گئے تھے۔میچ شروع ہونے پر سب سے پہلے یہ رنگ باز ہی بھاگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جب بھی سڑکوں سے نکلے ہیں ہم پر امن رہے کبھی بھی ہم نے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔ میں ان گلو بٹو ں سے کہنا چاہتا ہوں کہ کوئی شرارت نہ کرنا ورنہ بڑی مار پڑے گی۔