پاکستانی ٹیم میں شامل وہ پہلا کھلاڑی جو برطانیہ میں پیدا ہوا

پاکستانی ٹیم میں شامل وہ پہلا کھلاڑی جو برطانیہ میں پیدا ہوا
پاکستانی ٹیم میں شامل وہ پہلا کھلاڑی جو برطانیہ میں پیدا ہوا

  

لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم میں شامل آل راؤنڈر عماد وسیم کے پاس برطانوی شہریت بھی ہے اور وہ پہلے ویلش کھلاڑی ہیں جو پاکستانی ٹیم کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔

سپورٹس ویب سائٹ کرک ٹیل کے مطابق عماد وسیم 18 دسمبر 1988 کو برطانیہ کے زیر انتظام ملک ویلز میں پیدا ہوئے اس لیے ان کے پاس پاکستانی کے علاوہ برطانوی شہریت بھی ہے۔ وہ پہلے ویلش کھلاڑی ہیں جو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔

عماد وسیم کے پسندیدہ کھلاڑی سابق کپتان وسیم اکرم ہیں اور وہ انہی کی طرح آل راو¿نڈر بننا چاہتے ہیں۔ عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ پیدا دوسرے ملک میں ہوئے ہیں لیکن ان کا سب کچھ پاکستان ہے اور وہ اپنے پیارے ملک کی طرف سے کھیل کر بہت فخر محسوس کرتے ہیں۔

وہ کیڑا جس کی وجہ سے انسان بہت سی مشکلات کا شکار رہتاہے، مارنے کے آسان طریقے جانئے

واضح رہے کہ عماد وسیم نے مئی 2015 میں زمبابوے کے خلاف اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا اور اسی مہینے انہوں نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے ڈیبیو بھی کیا۔ وہ ورلڈ کپ جیتنے والی قومی انڈر 19 ٹیم کا حصہ بھی رہ چکے ہیں جبکہ 2008 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں وہ قومی ٹیم کے کپتان تھے۔

مزید : کھیل