مصباح الحق اکیلے ہی پانچ کلو کڑاہی گوشت چٹ کر جاتے ہیں: وسیم اکرم

مصباح الحق اکیلے ہی پانچ کلو کڑاہی گوشت چٹ کر جاتے ہیں: وسیم اکرم
مصباح الحق اکیلے ہی پانچ کلو کڑاہی گوشت چٹ کر جاتے ہیں: وسیم اکرم

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کھیلوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کیلئے سب سے اہم چیز فٹنس ہوتی ہے جسے بہتر بنانے کیلئے ایک سپورٹس مین جہاں بہت زیادہ ورزش کرتا ہے وہیں اپنے کھانے کا بھی بہت زیادہ دھیان رکھتا ہے لیکن قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کے بارے میں مشہورہے کہ وہ پانچ کلو کڑاہی گوشت اکیلے ہی چٹ کرجاتے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام دی سپورٹس مین شو میں میزبان وسیم اکرم نے انکشاف کیا کہ جب مصباح الحق نیا نیا ٹیم میں آیا تو میں نے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں سے اس کے متعلق معلومات لیں۔ میری سوچ تھی کہ لڑکے مجھے بتائیں گے کہ مصباح الحق اچھا بیٹسمین ہے اور مڈ آف یا مڈ آن پر بہت اچھا کھیلتا ہے لیکن سب نے مجھے یہ بتایا کہ ” پنج کلو کڑاہی کھاندا اے“ (پانچ کلو کڑاہی گوشت کھاتا ہے)۔

مزید : کھیل