بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے امیتابھ بچن کے بارے میں ایسا ’’کڑوا سچ ‘‘ بول دیا کہ پورے ہندوستان میں نیا ہنگامہ کھڑا ہو گیا

بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے امیتابھ بچن کے بارے میں ایسا ’’کڑوا سچ ‘‘ ...
بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج نے امیتابھ بچن کے بارے میں ایسا ’’کڑوا سچ ‘‘ بول دیا کہ پورے ہندوستان میں نیا ہنگامہ کھڑا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مارکنڈے کاٹیجو نے بالی ووڈ کے سب سے بڑے اداکار امیتابھ بچن کے بارے میں ایسی بات کہہ دی ہے کہ پورے ہندوستان میں ایک نیا ہنگامہ کھڑا ہو گیا ہے ، بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس (ر) ماکنڈے کاٹیجو نے کہا ہے کہ امیتابھ بچن کا دماغ خالی ہے اور اس کی وجہ میڈیا والے ہیں جو ان کی بلاوجہ تعریف کرتے رہتے ہیں ،میں سمجھتا ہوں کہ ان سب کے بھی دماغ عقل سے خالی ہیں ۔

بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کے مطابق سپریم کورٹ سابق جج مارکنڈے کاٹیجو نے سوشل میڈیا پر بالی ووڈ کے سب سے بڑے اداکار امیتابھ بچن کے حوالے سے ایک پوسٹ کی ہے جس میں جسٹس (ر) مارکنڈے کا کہنا تھا کہ جب میں نے کہا کہ امیتابھ بچن کا دماغ خالی ہے تو لوگوں نے مجھے کہا کہ اپنے اس بیان کی وضاحت کر دیں ،انہوں نے کہا کہ کارل مارکس نے کہا تھا کہ مذہب، عوام کے لئے ایک افیون ہے جسے اکثر حکمران عوام کو پر سکون رکھنے اور اپنے اقتدار کو دوام دینے کے لئے استعمال کرتے ہیں تاکہ لوگ ان کی مخالفت نہ کریں۔، مذہب انہی میں سے ایک نشہ ہے،لیکن ہندوستانی عوام کو پرسکون رکھنے کے لئے صرف ایک منشیات کا نشہ ہی کافی نہیں ہے، بھارتی عوام کو کئی اور طرح کے نشوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں صرف’’ مذہب کا نشہ ‘‘ ہی نہیں ،اسی طرح کے اور بھی نشے ہیں جنہیں حکمران استعمال کرتے ہیں ،ان میں فلموں ،کرکٹ اور دیگر کئی طرح کے نشے ہیں جنہیں حکمران عوام کو ٹھنڈا رکھنے اور اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے استعمال کرتے ہیں ،حکمران ان تمام نشوں کو مکس کر کے استعمال کرتے ہیں جیسے کسی بیماری کو دور کرنے کے لئے ڈاکٹرز مریض کو مختلف ادویات ملا کر دیتے ہیں ۔

مزید پڑھیں:ابھیشک سے پہلے بھی ایشوریا شادی شدہ تھیں؟؟؟

جسٹس (ر) مارکنڈے کا کہنا تھا کہ رومن حکمران کہتے تھے ’’اگر آپ عوام کو روٹی نہیں دے سکتے تو انہیں سرکس دیجئے‘‘ تو ہماری زیادہ تر فلمیں بھی کسی سرکس سے کم نہیں ہیں، جو ہمارے حکمران لوگوں کو اس لیے پروستے ہیں کیونکہ وہ انہیں روٹی تو دے نہیں سکتے (جیسے روزگار، صحت کی خدمات، اچھا کھانا، بہترین مطالعہ، وغیرہ)امیتابھ بچن کی فلموں، دیو آنند، شممی کپور، راجیش کھنہ کی فلموں کی طرح ہی ایک نشہ ہے، یہ لوگوں کو ایک غیر حقیقی دنیا میں لے جاتے ہیں اور ان کی فلمیں دیکھ کر عوام پرسکون بھی رہتے ہیں ،یہ سب اداکار ہمارے حکمرانوں کے لئے بہت کام کے لوگ ہیں۔ایک اچھے اداکار ہونے کے علاوہ امیتابھ بچن میں اور کیا ہے؟ کیا ملک کے بڑے بڑے مسائل کو حل کرنے کے لئے ان کے پاس کوئی سائنسی مشورہ ہے ؟ نہیں ہے۔ وقت بے وقت وہ میڈیا چینلز پر پیغام دیتے نظر آتے ہیں اور وقت بے وقت پر انہیں بھلے کام کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، لیکن جب یہ سب کرنے کے لئے آپ کو اچھی خاصی رقم ملے تو یہ کون نہیں کرنا چاہے گا؟بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ ہر بار کی طرح جسٹس (ر)مارکنڈے کی یہ پوسٹ بھی بحث کا موضوع بن گئی ہے ، ان کے اس پوسٹ پر کئی لوگوں نے امیتابھ بچن کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیتابھ اپنے ایریا میں بہترین کام کرتے آئے ہیں اور انہیں اسی سے لگایا جانا چاہئے، وہیں اکثر لوگوں نے جسٹس (ر) مارکنڈے کی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بچن جیسے عظیم اداکار کو کسی سیاستدان کے سیاسی مقاصد کی تکمیل کے لئے خود کو آگے نہیں کرنا چاہئے اور کسی کا آلہ کار نہیں بننا چاہئے ۔

مزید :

تفریح -