پاکستانی ڈاکٹر کی محبت میں بے چین چینی لڑکی پاکستان چلی آئی

پاکستانی ڈاکٹر کی محبت میں بے چین چینی لڑکی پاکستان چلی آئی
پاکستانی ڈاکٹر کی محبت میں بے چین چینی لڑکی پاکستان چلی آئی

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ڈاکٹر کی محبت میں بے چین چینی لڑکی ملتان کی تحصیل شجاع آباد پہنچ گئی اور آتے ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران محبوب نامی لڑکا ایم بی بی ایس کرنے چین گیا تھا جہاں تین سال قبل اس کی دوستی شنگ ینگ کووئی نامی لڑکی سے ہوئی ۔ ڈاکٹر عمران 4 ماہ قبل پاکستان آگیا اور وہاں چین میں شنگ ینگ کووئی ڈاکٹر کونہ پا کر شدید بے چین ہوئی اور اپنے محبوب کے پیچھے پاکستان پہنچ گئی ۔

محبت کیس کا ڈراپ سین ، ڈولی نے محبت کا معاوضہ طلب کرلیا

سرخ رنگ کی پاکستانی شلوار قمیض میں ملبوس اور آنکھوں پر کالا چشمہ سجائے چینی لڑکی گزشتہ چار روز سے شجاع آباد میں اپنے محبوب کے گھر مقیم ہے اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد اسے کسی مقدس ہستی کی طرح دیکھنے کیلئے آتی ہے۔ پولیس کو جب اس معاملے کا علم ہوا تو انہوں نے شنگ ینگ کووئی کو سکیورٹی رسک جانا اور اسے سکیورٹی فراہم کردی۔

واضح رہے کہ ایک سال قبل 20 ستمبر کو بھی ایک چینی لڑکی ” ڈولی “ پاکستانی لڑکے کی محبت میں مظفر گڑھ آگئی تھی تاہم ان کی محبت کا ہیپی اینڈنگ نہ ہوسکا تھا۔ڈولی کی مکمل کہانی جاننے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس