ہمارے گھر کی طرف جانے والا واپس نہیں آئے گا، اینٹ کا جواب ڈبل پتھروں سے دیں گے: عابد شیر علی

ہمارے گھر کی طرف جانے والا واپس نہیں آئے گا، اینٹ کا جواب ڈبل پتھروں سے دیں ...
ہمارے گھر کی طرف جانے والا واپس نہیں آئے گا، اینٹ کا جواب ڈبل پتھروں سے دیں گے: عابد شیر علی

  

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے ہمارے گھروں پر حملہ ہوا تو خاموش نہیں رہیں گے ہم اپنے اور اپنے قائد کے گھرکی حفاظت کرنا جانتے ہیں ہمارے گھر کی طرف اگر کوئی گیا تو وہ واپس نہیں آئے گا اینٹ کا جواب ڈبل پتھروں سے دیں گے۔جاتی امرامیں کسی کی جان ومال کونقصان پہنچاتواس کے ذمہ دارعمران خان ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ قتل و غارت گری کی سیاست سے اجتناب کریں عمران خان کی جھوٹی سیاست کوالیکشن کمیشن اورسپریم کورٹ نے ردکردیا اس لیے وہ مایوس ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیا، عمران خان رات کوسوتے وقت وزیراعظم ہوتے ہیں،صبح اصل حالت میں آجاتے ہیں۔

’’رائیونڈ کسی کے باپ کی جاگیر نہیں‘‘کپتان نے 30ستمبر کو مارچ کا اعلان کر دیا،گڑ بڑ کی صورت میں نقصان کی ذمہ داری شریف برادران پر ہوگی: عمران خان

انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ ایک تبلیغی اجتماع گاہ ہے اور تحریک انصاف کی سیاست رائیونڈ کی نہر میں ڈوب جائے گی ۔پورے پنجاب میں پی ٹی آئی کو پٹاخوں کی طرح مار پڑی ہے۔

مزید : قومی