مقبوضہ کشمیر میں حکومتی وزیر کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ, اسلحہ لے کر فرار

مقبوضہ کشمیر میں حکومتی وزیر کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ, اسلحہ لے کر فرار
مقبوضہ کشمیر میں حکومتی وزیر کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ, اسلحہ لے کر فرار

  

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں ایک ہی روز میں دوسرا حملہ ہوا ہے جس میں مسلح افراد نے کٹھ پتلی حکومت کے وزیر کے گھر پر حملہ کیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  نامعلوم مسلح افراد نے مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت کے وزیر جاوید احمد شیخ کے انت ناگ میں واقع گھر پر حملہ کیا ۔

سری نگر میں بھارتی فوج پر بڑا حملہ،17اہلکار ہلاک،20زخمی، کئی بیرکیں جل گئیں،4حملہ آور مارے گئے

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے تاہم حملہ آور ان کے گھر  سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے 4 رائفلیں  لے کر فرار ہو گئے ہیں ۔حملے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوگئی ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں