صدر آزاد کشمیر مسعود خان بھی نیو یارک پہنچ گئے، امریکی اورعالمی رہنماوں کو کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے

صدر آزاد کشمیر مسعود خان بھی نیو یارک پہنچ گئے، امریکی اورعالمی رہنماوں کو ...
صدر آزاد کشمیر مسعود خان بھی نیو یارک پہنچ گئے، امریکی اورعالمی رہنماوں کو کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے

  

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان بھی نیو یارک پہنچ گئے ۔ نیو یارک میں وہ کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے کنٹیکٹ گروپ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر آزاد کشمیر مسعود خان اس دورے کے دوران متعدد امریکی عہدیداروں اور عالمی رہنماوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور ان کو کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے بارے میں آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے وزیراعظمنواز شریف بھی نیو یارک پہنچ چکے ہیں۔

مزید : قومی