پارا چنار ،سیکورٹی فورسز کا فلیگ مارچ مقررہ بازاروں میں شروع

پارا چنار ،سیکورٹی فورسز کا فلیگ مارچ مقررہ بازاروں میں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ؒ پاراچنار(نمائندہ پاکستان)پاراچنار شہر میں سیکورٹی فورسز کے فلینگ مارچ کے موقع پر جوان پنجابی بازار،کرمی بازار،مسجد روڈ،امام بارگاہ روڈ،سکول روڈ،جیل روڈ سے ہوتا ہوا مین روڈ پر فورسز کے چوق چوبند دستوں کے جوانوں نے گشت شروع کیا گیا۔پاراچنار شہر کے چاروں اطراف سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ کرم لیوی فورس اور پاسدار کرم کے جوان بھی جامے تلاشی کیلئے کھڑے ہیں اور ساتوں محرم کے ساپہر سے خصوصی پاس کے علاوہ ہر قسم کے گاڈیوں کے داخلے پر پاپندی ہوگی۔ پاراچنار کے مرکزی امام بارہ گاہ سے ساتوں محرم سے جلوس برآمد ہو کر اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا الصبح امام بارگاہ پر ختم ہو گا۔ سات محرم شہزادہ قاسم ابن امام حسن ؑ کے یاد میں گھر گھر اور ہر امام بارہ گاہ میں ماتم برپا ہو گی ضلع کرم کے تین سو سے زائد امام بارگاہوں میں محرم الحرام کے سلسلے میں مجالس اور عزاداری کا سلسلہ جاری ہے جس میں علمائے کرام اور ذاکرین واقعہ کربلا پر روشنی ڈالتے ہوئے امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں،ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ہیں ساتوں محرم سے پاک افغان سرحد سیل کردیا گیا ہے۔