پی آئی اے کا کارنامہ، کراچی کے مسافروں کا سامان کوئٹہ پہنچا دیا

پی آئی اے کا کارنامہ، کراچی کے مسافروں کا سامان کوئٹہ پہنچا دیا
پی آئی اے کا کارنامہ، کراچی کے مسافروں کا سامان کوئٹہ پہنچا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) پی آئی اے انتظامیہ نے سعودیہ سے کراچی آنے والی پروازکے مسافروں کا سامان غلطی سے کوئٹہ پہنچا دیا۔
ذرائع کے مطابق پیر کی صبح جدہ سے جناح ٹرمینل پہنچنے والی پرواز پی کے 732کے مسافروں کوجب پرواز اترنے کے کافی دیر بعد بھی سامان نہ ملا تو اس معاملے پر ایئر لائن انتظامیہ کوآگاہ کیا گیا جس پریہ انکشاف ہوا کہ کراچی کے مسافروں کا سامان غلطی سے کوئٹہ چلا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سامان کے حصول کے لیے مسافر کافی پریشانی کاشکار ہوئے، مسافروں کے مطابق جدہ سے آنے والی پرواز میں کوئٹہ کے مسافر بھی سوار تھے،ان کا کہناتھا کہ سامان کی واپسی کیلیے پی آئی اے کے عملے سے رجوع کرنے پر جواب ملا کہ اب کوئٹہ سے پرواز واپس آنے پر ہی سامان ملے گا،پی آئی اے کی پرواز پی کے 732کے مسافروں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کا سامان دوسرے شہر بھیجنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پیر کی سہ پہرسکھر سے کراچی کی پرواز پی کے 595 طیارے سے مسافروں اور سامان کو اتار کر مکمل تلاشی کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ اور متعلقہ ایجنسیوں سے کلیئرنس کے بعد کراچی کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئے سسٹم پر منتقلی کے بعد دنیا بھر میں پی آئی اے کے دفاتر اور پی آئی اے سے منسلک ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے،پی آئی اے کے آئی ٹی ماہرین کی ٹیمیں 24گھنٹے کام کررہی ہیں۔