لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہبا کو بڑا جھٹکا دیدیا ، حکم جاری کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کی رہائشگاہ کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی رہائشگاہ کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم جاری کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ، سی سی پی او سے عملدرآمد پرپورٹ 25 ستمبر تک طلب کر لی ہے ۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حمزہ شہباز کی جوہر ٹاﺅن سے ملحقہ رہائشگاہ پر رکاوٹیں موجود ہیں ، سیکیورٹی کے نام پر سڑک کو بلاک نہیں کیا جاسکتاہے ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی اکبر قریشی نے درخواست پر حکم جاری کر دیاہے ۔