خیبرپختونخوا میں نئی حکومت بن چکی،ہسپتالوں میں بے ضابطہ تقرریوں کوٹھیک کرے،چیف جسٹس پاکستان

خیبرپختونخوا میں نئی حکومت بن چکی،ہسپتالوں میں بے ضابطہ تقرریوں کوٹھیک ...
خیبرپختونخوا میں نئی حکومت بن چکی،ہسپتالوں میں بے ضابطہ تقرریوں کوٹھیک کرے،چیف جسٹس پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کے ہسپتالوں میں خلاف ضابطہ تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نئی حکومت بن چکی ہے لہٰذابے ضابطہ تقرریوں کوٹھیک کرے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں خلاف ضابطہ تقرریوں سے متعلق کیس کی سماعت کی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن نے درخواست دی تھی،تمام خلاف ضابطہ تقرریوں کودرست کیاجائے،نیابورڈآف گورنرلگایاجائے جوہسپتالوں کے معاملات درست کرے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اگرکام ٹھیک نہیں ہواتویہ درخواست دوبارہ سنیں گے،نئی حکومت بن چکی،بے ضابطہ تقرریوں کوٹھیک کرے۔