پرویز مشرف نے ڈیم فنڈ میں کتنے کروڑ روپے جمع کروانے کا اعلان کر دیا ؟ جان کر چیف جسٹس بھی حیران رہ جائیں گے

پرویز مشرف نے ڈیم فنڈ میں کتنے کروڑ روپے جمع کروانے کا اعلان کر دیا ؟ جان کر ...
پرویز مشرف نے ڈیم فنڈ میں کتنے کروڑ روپے جمع کروانے کا اعلان کر دیا ؟ جان کر چیف جسٹس بھی حیران رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر پرویز مشرف نے بھی ڈیم فنڈ میں ڈیڑھ کروڑ روپے جمع کروانے کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ سے سابق صدر پرویز مشرف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” ڈیم فنڈ میں اپنی طرف سے ایک چھوٹی سی کاوش 1.5 کروڑ جمع کروانے کا اعلان کرتا ہوں اللہ پاکستان کا حامی و ناصر ہو،پاکستان زندہ باد ، سب سے پہلے پاکستان۔“


واضح رہے کہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا بیڑا چیف جسٹس ثاقب نثار نے از خود اٹھایا اور عوام سے خصوصی اکاﺅنٹ میں فنڈ جمع کروانے کی اپیل کرتے ہوے سب سے پہلے خود دس لاکھ روپے فنڈ دیئے ۔جس کے بعد پاکستانیوں نے بڑ چڑھ کر حصہ لینا شروع کر دیا تاہم عمران خان نے حکومت سنبھالی تو انہوں نے بھی ڈیم کی تعمیر کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے عطیات دینے کی اپیل کی ۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ڈیم فنڈ میں اب تک تین ارب پچاس کروڑ اٹھاسی لاکھ ستانوے ہزار چار سو نو روپے جمع ہو چکے ہیں ۔

مزید :

قومی -