پشاورہائیکورٹ کے ججز ایک ایک لاکھ ڈیم فنڈ میں دیں گے

پشاورہائیکورٹ کے ججز ایک ایک لاکھ ڈیم فنڈ میں دیں گے
پشاورہائیکورٹ کے ججز ایک ایک لاکھ ڈیم فنڈ میں دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کی عدلیہ کو ڈیم فنڈ میں حصہ ڈالنے کی ہدایت کی ہے، جس کے تحت ہائیکورٹ کے ججز ایک ایک لاکھ روپے فنڈ میں دیں گے۔رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے اس ضمن میں اکاؤنٹنٹ جنرل خیبرپختونخوا کو خط ارسال کیا گیا ہے۔
خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی ہدایت پر پشاور ہائی کورٹ کے ججز کی تنخواہوں سے ایک ایک لاکھ روپے کی کٹوتی کرکے ڈیم فنڈ میں دیے جائیں۔خط میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ صوبے بھر کے جوڈیشل افسران کی دو اور دوسرے عملے کی ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کر کے یہ رقم چیف جسٹس پاکستان کے ڈیم فنڈ میں ڈالی جائے۔