جوبچے پاکستان میں پیدا ہوتے ہیں ان کا پاکستانی شہری ہونے کا حق ہے،میں انسانیت کے ناطے کہتا ہوں کہ مہاجرین انسان ہیں:وزیراعظم عمران خان

جوبچے پاکستان میں پیدا ہوتے ہیں ان کا پاکستانی شہری ہونے کا حق ہے،میں ...
جوبچے پاکستان میں پیدا ہوتے ہیں ان کا پاکستانی شہری ہونے کا حق ہے،میں انسانیت کے ناطے کہتا ہوں کہ مہاجرین انسان ہیں:وزیراعظم عمران خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوبچے پاکستان میں پیدا ہوتے ہیں ان کا پاکستانی شہری ہونے کا حق ہے،یہ انسانی حقوق کامعاملہ ہے۔
بنگلہ دیشی اور افغانی مہاجرین کو قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دینے کے اعلان پر سوال کے جواب میں وزیراعظم عمران خان کا قومی اسمبلی کے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ کراچی میں کئی سال سے یہاں لوگ رہ رہے ہیں انھیں شہریت نہیں ملتی ،ہم ان کو ملک سے باہر بھیج سکتے ہیں اور نہ ہی وہ یہاں کے شہری ہیں،45سال سے یہاں رہنے والوں کے حقوق سلب کیے جارہے ہیں، عالمی قوانین ہیں کہ مہاجرین کوزبردستی واپس نہیں بھیج سکتے۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ یہ انسانی حقوق کامعاملہ ہے،بنگالی مہاجرین کے یہاں پیداہونےوالے بچوں کوشہریت ملنی چاہیے،اگر ان مہاجرین سے متعلق فیصلہ نہ کیا گیا تو شدید مسائل پیدا ہونگے،جو لوگ یہاں سیٹل ہو گئے ہیں،ان کو حقوق دینے پڑیں گے،میں انسانیت کے ناطے کہتا ہوں کہ مہاجرین انسان ہیں۔