’’ پہلے بیگم کلثوم نواز کی صحت کیلئے دعا کر رہے تھے اور اب۔۔‘‘ کلثوم نواز کے انتقال کے بعد نوازشریف کا پہلا بیان سامنے آ گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کل تک کلثوم نوازکی صحت کے لیے دعا کر رہے تھے، آج ان کی مغفرت کے لیے دعا کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کیس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی اور سماعت سے پہلے بیگم کلثوم نواز کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔ دعا کے دوران سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئے۔ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کیس کی سماعت ملتوی ہونے کے بعد احتساب عدالت کے باہرصحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ کل تک کلثوم نوازکی صحت کے لیے دعا کر رہے تھے، آج ان کی مغفرت کے لیے دعا کر رہے ہیں۔