اسد عمر نے پاکستانیوں کو دن میں تارے دکھادیے، کن لوگوں پر بھاری ٹیکس لگادیا ؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

اسد عمر نے پاکستانیوں کو دن میں تارے دکھادیے، کن لوگوں پر بھاری ٹیکس لگادیا ؟ ...
اسد عمر نے پاکستانیوں کو دن میں تارے دکھادیے، کن لوگوں پر بھاری ٹیکس لگادیا ؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آجائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکراسدقیصرکی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیرخزانہ اسدعمرنے سپلیمنٹری فنانس بل پیش کردیا۔
قومی اسمبلی میں پیش کردہ فنانس بل کے مطابق 4 لاکھ روپے سالانہ تک آمدن پرٹیکس نہیں ہوگا جبکہ 4 لاکھ سے 8 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر ایک ہزارٹیکس ہوگااور 8 سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 2 ہزارروپے ٹیکس ہوگا۔فنانس بل میں مزید کہا گیا ہے کہ 12 سے 24 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر 5 فیصدٹیکس ہوگاجبکہ 24 سے 30 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر60 ہزارفکسڈاور15 فیصدٹیکس ہوگا۔اسی طرح 30 سے 40 لاکھ روپے آمدن پرڈیڑھ لاکھ روپے فکسڈٹیکس ہوگااورفکسڈ کے علاوہ 20 فیصدٹیکس بھی دیناہوگاجبکہ 40 سے 50 لاکھ روپے آمدن پرساڑھے 3 لاکھ روپے فکسڈٹیکس ہوگاجس کے ساتھ آمدن پر25 فیصدٹیکس بھی ہوگا۔