وہ پاکستانی بچی جسے آپ کی مدد کی اشد ضرورت ہے، بیوہ والدہ نے بھی اپیل کردی

وہ پاکستانی بچی جسے آپ کی مدد کی اشد ضرورت ہے، بیوہ والدہ نے بھی اپیل کردی
وہ پاکستانی بچی جسے آپ کی مدد کی اشد ضرورت ہے، بیوہ والدہ نے بھی اپیل کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )عمرکوٹ ضلع کےگاؤں ڈگوفارم کےنزدیک گوٹھ یار محمد رند میں  چودہ سالہ بچی ماریت رند کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے سے موت اور زندگی کی جنگ لڑرہی ہے ۔مصوم ماریت کی بیوہ  ماں نے اپنی بچی کے علاج معالجے کےلیے صاحب ثروت لوگوں حکومت پاکستان وزیراعظم اور سندھ حکومت سے اپیل کردی ۔

تفصیلات کےمطابق عمرکوٹ کے گاؤں ڈگوفارم کے نزدیک گاؤں یارمحمد رند میں چودہ "14"سالہ بچی ماریت گذشتہ دوماہ سے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہے ماریت کی بیوہ والدہ نے حکومت پاکستان وزیراعظم عمران خان سندھ حکومت وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ اور صاحب ثروت لوگوں سے اپیل کی ہےکہ وہ ایک بیوہ خاتون ہے ہمارا ذریعہ آمدن کچھ نہیں ہے۔ میری بچی ماریت موذی مرض کے باعث موت اور زندگی کی جنگ لڑرہی ہے حکومت میری بچی ماریت کا علاج کرائے اور میری مدد کی جائے تاکہ میں اپنی بچی کا علاج کراسکوں ۔