گاڑی خریدنے کے خواہشمند پاکستانیوں پر حکومت نے بجلیاں گرادیں، منی بجٹ آگیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے منی کی تجاویز قومی اسمبلی میں پیش کر دی ہیں جس کے مطابق 1800 سی سی سے اوپرکی گاڑیوں پر ڈیوٹی کی شرح 20 فیصد کر دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمر کا کہناتھا کہ برآمدی صنعت کیلئے خام مال سے ڈیوٹی ختم کریں گے، ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے 82 مصنوعات پرڈیوٹی ختم کررہے ہیں،پنجاب میں ٹیکسٹائل بند ہونے سے 5 لاکھ افراد بے روزگارہوگئے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ ٹیکس بڑھائے بغیر 95 ارب روپے اضافی حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریگولیٹری ڈیوٹی کی مدمیں ایکسپورٹ انڈسٹری کو 5 ارب کاریلیف دےرہے ہیں۔