ڈیم فنڈزمیں دل کھول کرعطیات پراہل کراچی کامشکورہوں:وزیراعظم

ڈیم فنڈزمیں دل کھول کرعطیات پراہل کراچی کامشکورہوں:وزیراعظم
ڈیم فنڈزمیں دل کھول کرعطیات پراہل کراچی کامشکورہوں:وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈیم فنڈزمیں دل کھول کرعطیات جمع کرانے پراہل کراچی کامشکورہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ''ڈیم فنڈ میں دل کھول کر عطیات دینے پر میں اہل کراچی کا مشکور ہوں۔ ڈیم کیلئے منعقدہ فنڈریزر میں 76 کروڑ روپے کے عطیات جمع ہوئے''۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے تمام پاکستانیوں اور بالخصوص اوور سیز پاکستانیوں سے اپیل کی تھی کہ سپریم کورٹ کی جانب سے قائم کردہ ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔