آصف زرداری نے چیف جسٹس کا حکم ماننے سے صاف انکار کر دیا

آصف زرداری نے چیف جسٹس کا حکم ماننے سے صاف انکار کر دیا
آصف زرداری نے چیف جسٹس کا حکم ماننے سے صاف انکار کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کروانے سے انکار کر دیا ہے اور اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے حکم کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس سال پرانے اثاثوں کی تفصیلات مانگنا آئین و قانون کے خلاف ہے۔
تفصیلات کے مطابق این آر او کے تحت قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے خلاف دائر درخواست پر سپریم کورٹ میں جواب دیتے ہوئے آصف زرداری نے کہا ہے کہ کیا میری اہلیہ بے نظیر بھٹو شھید کے اثاثوں کی تفصیلات مانگنا مرحومہ کی قبر کے ٹرائل کے مترادف نہیں؟۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے این آر او کیس میں آصف علی زرداری اور ان کے بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔ عدالت نے 29 اگست کی سماعت پر 2007 سے 2018 تک آصف علی زرداری اور فیملی کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔
اپیل میں کہا گیا ہے کہ کیا بچوں کی ایک عشرے کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی جاسکتی ہیں؟ پاکستان کے انکم ٹیکس کے قانون کی شق 121 کے مطابق 5 سال تک کی تفصیلات طلب کی جاسکتی ہیں اس پیچھے کی نہیں۔ الیکشن کمیشن میں بھی اثاثوں کی ایک سال تفصیلات طلب کی جاتی ہیں۔ الیکشن قوانین کے تحت امیدوار، اس کی اہلیہ اور زیر سرپرستی بچوں کی تفصیلات پوچھی جاتی ہیں۔
اپیل میں سوال اٹھایا گیا ہے کہ کیاعدالتی حکم نامے کے تحت مرحوم اہلیہ کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرناشہید بے نظیر کی قبر کا ٹرائل نہیں۔
آصف علی زرداری ایسے مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں اس لئے عدالت کا 29 اگست کا اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم آئین کی شق 13 کی خلاف ورزی ہے۔
عدالتی حکم نامہ موجودہ قوانین کی نفی کرتا جس میں کہیں نہیں لکھا کہ اثاثے یا بزنس ظاھر کیا جائے اس لئے عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ اس کیس کی آئندہ سماعت 25 ستمبر کو ہوگی۔

مزید :

قومی -