پی ٹی آئی وفد کا سول ہسپتال عمر کوٹ کا دورہ، سہولیات کے فقدان پر تشویش کا اظہار

پی ٹی آئی وفد کا سول ہسپتال عمر کوٹ کا دورہ، سہولیات کے فقدان پر تشویش کا ...
پی ٹی آئی وفد کا سول ہسپتال عمر کوٹ کا دورہ، سہولیات کے فقدان پر تشویش کا اظہار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ ( سید ریحان شبیر)عمرکوٹ میں  پاکستان تحریک انصاف سندھ کے رہنماوں نے  حلیم عادل شیخ کی سربر اہی میں پی ٹی آئی وفد کا سول ہسپتال کا دورہ کیا سول ہسپتال عمرکوٹ میں  سہولیات کے فقدان پر تشویش کا اظہار  وفد کی آمد وقت وزیراعظم عمران خان کے  غیرمقامی افراد  کو شناختی کارڈ اجراء کےبیان اور کالا باغ    ڈیم  متعلق تحریک انصاف کی  پالیسی    پر  قوم پرست جماعتوں کے  کارکنان  کا  اجتحاج تحریک انصاف کی  مقامی قیادت کا صرف اپنے  منظور نظر    صحافیوں کو دعوت سینئر  صحافی  نظرانداز کیا  گیا  ۔

تفصیلات کےمطابق سول ہسپتال میں میڈیا سے بات چیت  کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ  نے کہا کہ ہم آج  غریب  مریضوں   کی  دادرسی   کےلیے آئے ہیں  ارکان سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ، دعا بھٹو، عمران شاھ، سنجے گنگوانی شامل تحریک انصاف کے  رہنمائوں نے میڈیا  کےمختلف سوالوں کےجواب میں کہا کہ سندھ میں گذشتہ      دس سال سے پیپلزپارٹی کی حکومتوں  نے صحت کے شعبے میں  900 ارب روپے خرچ کیے جو کہیں نظر نہیں آرہے حلیم عادل شیخ تھر میں اونٹ اونٹ کو کھا رہا ہے پی پی حکومت رہی تو آگے چل کر انسان انسان کو کھائے گا   نواز شریف  کے لیے پاکستان فقط پنجاب تھا ہم پیپلزپارٹی کی کارکردگی کو دیکھنے آئے ہیں ۔

حلیم عادل شیخ میں ہمارے کارکنان کے خلاف وزیر تعلیم سندھ انتقامی کاروائیاں کر رہا ہے. حلیم عادل  ھمیشہ کالا باغ ڈیم کے خلاف رہے ہیں بھاشا کی تعمیر سے سندھ میں پانی کی قلت کا خاتمہ ہوگا  انڈس ڈیلٹا میں ہر سال دو ماہ کے لیے پانی چھوڑا جاتا ہے. حلیم عادل شیخ کی میڈیا سے گفتگوکی سول ہسپتال عمرکوٹ میں پی  ٹی آئی کے رہنماؤں نے مریضوں میں تحائف بھی تقسیم کیے تحریک انصاف سندھ کے رہنماؤں کی آمد سے قبل مختلف قوم پرست جماعتوں کے کارکنان نے وزیراعظم عمران خان کے سندھ کے  غیر مقامی لوگوں کو  شناختی کارڈ جاری کرنے کے   بیان پر اجتحاج اور نعرے بازی  کی   تحریک انصاف کی  مقامی قیادت نے  سندھ قیادت کے  رہنماوں کےدورےکی  سینئر  صحافیوں کو نہیں  دی گئی صرف اپنے منظور نظرصحافیوں کو بلایا گیا۔