وزیراعظم عمران خان کی اپیل کے بعد ڈیم فنڈ میں اب کل کتنی رقم جمع ہو گئی ہے ؟جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

وزیراعظم عمران خان کی اپیل کے بعد ڈیم فنڈ میں اب کل کتنی رقم جمع ہو گئی ہے ...
وزیراعظم عمران خان کی اپیل کے بعد ڈیم فنڈ میں اب کل کتنی رقم جمع ہو گئی ہے ؟جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کردے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے دیامیر اور بھاشا ڈیم کے لیے قائم کیے گئے اکاونٹ میں رقوم کے جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک کل رقم تین ارب اٹھاون کروڑ تہتر لاکھ ستاون ہزار تین سو اکہتر روپے جمع ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قوم سے خطاب کے دوران ڈیم فنڈ میں پیسے جمع کرانے کی اپیل کے بعد ڈیم فنڈز میں تیزی آگئی تھی اور ملک اور بیرون ملک سے رقم کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے ۔وزیراعظم عمران خان نے بھی آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہلیان کراچی کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈیم میں 76کروڑ روپے جمع کرانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق دیامیر اور بھاشا ڈیم کے لیے قائم کیے گئے اکاونٹ میں رقوم کے جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک کل رقم تین ارب اٹھاون کروڑ تہتر لاکھ ستاون ہزار تین سو اکہتر روپے جمع ہو گئی ہے ۔