انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتہ خوری کا جرم ثابت ہونے پر مجرم نواز کو 5سال قید کی سز ا سنادی

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتہ خوری کا جرم ثابت ہونے پر مجرم نواز کو 5سال ...
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتہ خوری کا جرم ثابت ہونے پر مجرم نواز کو 5سال قید کی سز ا سنادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی کراچی کی عدالت نے بھتہ خوری کا جرم ثابت ہونے پر  نواز نامی مجرم کو 5سال قید کی سز ا سنادی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق انسداد دہشت گردی کراچی  کی عدالت میں بھتہ خوری کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے مجرم نواز کو جرم ثابت ہونے پر 5سال قید کی سزا سنادی ۔مجرم نے 2014میں ایک بیکری کے مالک سے 10لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا،عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو 50ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔