سابق آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر درانی کو پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کا چیئر مین مقرر کردیا گیا

سابق آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر درانی کو پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کا چیئر ...
سابق آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر درانی کو پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کا چیئر مین مقرر کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر درانی کو پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کا چیئر مین مقرر کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں حکومت نے نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا۔
تفصیل کے مطابق ناصر درانی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پریہ ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔اس سے قبل ناصردرانی خیبرپختونخوا پولیس سربراہ کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں، انہوں نے صوبائی پولیس کو غیرسیاسی بنانے اور اس میں اصلاحات لانے میں کامیابی حاصل کی تھی جس کی وجہ سے انہیں پنجاب پولیس میں بہتری لانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ناصر درانی کو صوبائی محکمہ داخلہ کے مشیر اور وزیراعلیٰ کے خصوصی معاون کا عہدہ سنبھالنے کی پیش کش بھی ہوئی تھی لیکن انہوں نے سیاسی عہدہ قبول کرنے سے معذرت کر لی تھی۔