سعودی عرب نے پوری دنیا کو حیران کردیا، کس کمپنی میں 120 ارب روپے ڈالنے کا اعلان کردیا؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

سعودی عرب نے پوری دنیا کو حیران کردیا، کس کمپنی میں 120 ارب روپے ڈالنے کا اعلان ...
سعودی عرب نے پوری دنیا کو حیران کردیا، کس کمپنی میں 120 ارب روپے ڈالنے کا اعلان کردیا؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوز ڈیسک) ابھی چند ہفتے قبل معروف امریکی بزنس مین ایلان مسک نے بڑے فخر سے بتایا تھا کہ سعودی عرب ان کی کمپنی ٹیسلا میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر غور کر رہا ہے۔ اب یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ سعودی عرب نے ایک ارب ڈالر، یعنی تقریباً 123 ارب پاکستانی روپے کی سرمایہ کاری کر دی ہے، مگر ایلان مسک کی کمپنی میں نہیں بلکہ اس کی مخالف کمپنی میں۔


یہ انکشاف تجزیہ کاروں سمیت ہر کسی کے لئے حیران کن ثابت ہوا ہے کہ سعودی عرب نے کیونکر ایلان مسک کی کار مینوفیکچرنگ کمپنی ”ٹیسلا“ کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کی مخالف امریکی الیکٹرک کار مینیو فیکچرر کمپنی ”لیوسڈ موٹرز“ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کر دی ہے۔


پبلک انویسٹمنٹ فنڈ ، جوکہ سعودی حکومت کی ایماءپر بھاری سرمایہ کاری کرتا ہے ، کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی میں سرمایہ کاری لیوسڈ ایئر الیکٹرک سیڈان گاڑی کی 2020ءتک تیاری میں معاون ثابت ہوگی۔ سعودی سرمایہ کاری سے لیوسڈ کی ایک نئی فیکٹری ریاست ایریزونا کے علاقے کیسا گرینڈ میں تعمیر کیا جائے گی، جبکہ شمالی امریکہ میں کمپنی اپنے نئے ریٹیل آپریشن بھی شروع کرے گی۔
دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے ”ٹیسلا“ کی بجائے ”لیوسڈ موٹرز“ میں سرمایہ کاری کی خبر نے گزشتہ روز ایلان مسک کی کمپنی کے حصص دو فیصد تک گرا دیئے، یعنی ایک تو بھاری سرمایہ کاری ہاتھ سے نکل گئی اور اُوپر سے حصص کی قیمت گرنے سے نقصان الگ ہو گیا۔