”ایشیاءکپ میں بھارت کو یہ فائدہ دیا گیا ہے اور۔۔۔“ کپتان سرفراز احمد کا انکشاف آئی سی سی کو بھی حیرت میں مبتلا کر دے گا، جان کر آپ بھی بے حد غصے میں آ جائیں گے

”ایشیاءکپ میں بھارت کو یہ فائدہ دیا گیا ہے اور۔۔۔“ کپتان سرفراز احمد کا ...
”ایشیاءکپ میں بھارت کو یہ فائدہ دیا گیا ہے اور۔۔۔“ کپتان سرفراز احمد کا انکشاف آئی سی سی کو بھی حیرت میں مبتلا کر دے گا، جان کر آپ بھی بے حد غصے میں آ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ کپتان سرفراز احمد نے ایشیاءکپ کے شیڈول پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ٹیموں کیلئے ٹورنامنٹ کے قوانین ایک جیسے ہونے چاہئیں اور یقینی طور پر پاکستان کرکٹ بورڈ اس معاملے کو دیکھے گا۔
سرفرا ز احمد نے منگل کو پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک ٹیم کو ایک سینٹر میں تمام میچ کھلانا سمجھ سے بالاتر ہے۔دبئی کے گرم ترین موسم میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے سٹیج تیار ہے۔ ایشیاءکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا سب بڑا مقابلہ اور سب سے اہم میچ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان بدھ کو دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ہورہا ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ گرم ترین موسم میں کچھ ٹیموں کو سفر کرروایا جا رہا ہے اور آرام کیلئے کم وقت دے کر میچ کھلایا جا رہا ہے لیکن بھارت کے تمام میچ ایک ہی سینٹر میں رکھنا سمجھ سے بالاتر ہے، ٹورنامنٹ کے قوانین ایک جیسے ہونے چاہئیں اور پی سی بی یقینا اس معاملے کو دیکھے گا۔

مزید :

کھیل -