وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی پہلا کیا کام کیا؟ جواب ایسا کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے

وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی پہلا کیا کام کیا؟ ...
وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی پہلا کیا کام کیا؟ جواب ایسا کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مدینہ منورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے 2 روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں جہاں گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے ان کا استقبال کیا،وزیر اعظم عمران خان نے سرزمین رسول ﷺ پر قدم رکھنے سے پہلے ہی اپنے جوتے اتار دیئے اور جہاز سے موزے پہنے اترے اور استقبال کے لئے آنے والے اعلیٰ حکام سے ہاتھ ملانے کے بعد وہ ننگے پاؤں ہی ہوٹل روانہ ہو گئے ۔


وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ کی مقدس سرزمین پر قدم رکھتے ہی شہر نبیﷺ کے احترام میں اپنے جوتے اتار دئیے اور صرف موزے پہنے رکھے جبکہ اس سے قبل بھی جب وہ عمرہ ادائیگی کیلئے مدینہ منورہ پہنچے تھے تو انہوں نے اپنے پاؤں میں جوتے نہیں پہن رکھے تھے۔ مدینہ منورہ پہنچنے پر گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان ،پاکستانی سفیر ہشام بن صدیق ،قونصلیٹ حکام اور سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وزیر خزانہ اسد عمر،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر اطلاعات فواد چوہدری ،مشیر تجارت عبد الرزاق داﺅد اور خاتون اول بشریٰ بی بی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ پر حاضری دیں گے اور وہا ں نماز مغرب اورنوافل بھی ادا کریں گے۔اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے سے پہلے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے مدینہ منورہ پہنچے تو  جب وہ طیارے سے باہر آئے تو انہوں نے مدنیہ منورہ کی سر زمین پر ننگے پاؤں قدم رکھا تھا  اور اسی حالت میں استقبال کرنے والوں سے بھی ملے تھے۔