وزیراعظم عمران خان کا مدینہ پہنچنے پر کیسا استقبال کیا گیا؟ ائیرپورٹ کی خصوصی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

وزیراعظم عمران خان کا مدینہ پہنچنے پر کیسا استقبال کیا گیا؟ ائیرپورٹ کی ...
وزیراعظم عمران خان کا مدینہ پہنچنے پر کیسا استقبال کیا گیا؟ ائیرپورٹ کی خصوصی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مدینہ منورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے 2 روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں جہاں گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان کیساتھ پاکستانی سفیر ہشام بن صدیق، قونصلیٹ حکام اور دیگر سعودی حکام بھی وزیراعظم عمران خان کے استقبال کیلئے ائیرپورٹ پر موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان کے پرتپاک استقبال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور دھوم مچا دی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ،وزیر اطلاعات فواد چوہدری ،مشیر تجارت عبد الرزاق داﺅد اور خاتون اول بشریٰ بی بی بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔ منورہ میں وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دیں گے اور وہا ں نماز مغرب اورنوافل بھی ادا کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر سے زائد کا تیل ادھار ملنے کا امکان بھی ہے۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔