فٹبال سرگرمیاں شروع ہونے سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، فیصل صالح حیات
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر سید فیصل صالح حیات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں فٹ بال کی بھرپور سرگرمیوں کا آغاز کر دیاجس سے پاکستان کو فائدہ ہو گا
نیشنل انڈر 15 فٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سید فیصل صالح حیات نے کہاکہ کلیم اللہ ان کےلیے قابل احترام ہیں لیکن ان کا کھیل تنزلی کا شکار ہے اس لیئے وہ ٹیم میں نہیں ہیں، صدر فیفانے پاکستان فٹبال کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیفا صدر سے اپنے عہدے کی معیاد بڑھانے کی خبریں من گھڑت اور ذاتی ایجنڈے سے زیادہ کچھ نہیں ہیں، شاید کسی کو میں پسند نہیں ہوں تو تنقید کی جاتی ہے لیکن وہ فٹ بال کی بہتری کے لیئے کام جاری رکھیں گے، پاکستان فٹ بال ٹیم کی رینکنگ مزید بہتر ہو گی کوشش ہے کہ اگلے برس 3سیریز کا انعقاد کیا جائے۔