نئی نویلی حکومت کا غریب عوام پر ’’ گیس بم‘‘ انتہائی تشویشناک ،اضافہ توقعات اور امیدوں کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف: حافظ عبدالغفار روپڑی

نئی نویلی حکومت کا غریب عوام پر ’’ گیس بم‘‘ انتہائی تشویشناک ،اضافہ ...
نئی نویلی حکومت کا غریب عوام پر ’’ گیس بم‘‘ انتہائی تشویشناک ،اضافہ توقعات اور امیدوں کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف: حافظ عبدالغفار روپڑی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے حکومت کی جانب سے گیس کے نرخوں میں ہوشربا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی نویلی حکومت کا مہنگائی کی چکی میں پستی غریب عوام پر گیس بم انتہائی تشویشناک ہے،گیس کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی توقعات اور امیدوں کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حافظ عبدالغفار روپڑی کا کہنا تھا کہغیر مستحکم معیشت تجرباتی پالیسیوں اور عوام دشمن منصوبوں کی متحمل نہیں ہو سکتی، قوم کا اعتماد اور ماضی میں کیے وعدے عوام دوست منصوبوں کے متقاضی ہیں۔انہوں نے کہا کہ  گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صنعت کے پہیے کو لگنے والے خطرناک دھچکے سے سب سے زیادہ متاثر مزدور طبقہ ہو گا، حکومت گیس کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظر ثانی کرتے اور عوام دوست پالیسیوں کو ترجیح دے۔