”قومی کرکٹ ٹیم میں تمام ۔۔۔“سابق قومی کرکٹر سکندر بخت نے ایسی بات کردی کہ جان کر پاکستانی قوم کل بھارت کے مقابلے میں میچ جیتنے کیلئے پر امیدہوجائیگی

”قومی کرکٹ ٹیم میں تمام ۔۔۔“سابق قومی کرکٹر سکندر بخت نے ایسی بات کردی کہ ...
”قومی کرکٹ ٹیم میں تمام ۔۔۔“سابق قومی کرکٹر سکندر بخت نے ایسی بات کردی کہ جان کر پاکستانی قوم کل بھارت کے مقابلے میں میچ جیتنے کیلئے پر امیدہوجائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق قومی کرکٹر سکندر بخت نے کہا ہے کہ پاکستان کیلئے ایک پلس پوائنٹ یہ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم میں تمام لڑکے نئے ہیں،عامر سے انڈیا والے خوفزدہ رہتے ہیں، وہ ایک اچھے اور زبر دست باﺅلر ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”ٹاکرا“ میں گفتگو کرتے ہوئے سکندر بخت نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں تمام لڑکے نئے ہیں اور یہ پاکستان کیلئے ایک پلس پوائنٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عامر سے انڈیا والے بھی خوفزدہ رہتے ہیں۔ وہ ایک اچھے اور بہت زبر دست باﺅلر ہیں۔ ہمار ے پر باﺅلنگ لائن بہت زبردست ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے میچ میں ہمیں ایک فاسٹ باﺅلر کوبٹھانا چاہئے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ کھیلنے میں مزا یہ ہوتاہے کہ وہ ہمار ی گالی سمجھ جاتے ہیں۔ پاکستانی ٹیم کا جذبہ بہت زیادہ ہے اور یہ نوجوان لڑکے کچھ کرنا چاہتے ہیں اور یہ لڑکے لڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت برطانیہ سے کھیل کرآرہاہے ، کچھ تھکن ہوگی اور اس کا بھی اثر ہوگا جس کاقومی کرکٹ ٹیم کو فائدہ ہوگا ۔

مزید :

قومی -