کراچی میں چوری شدہ موبائل فونز کے سپیئر پارٹس بکنے لگ گئے

کراچی میں چوری شدہ موبائل فونز کے سپیئر پارٹس بکنے لگ گئے
کراچی میں چوری شدہ موبائل فونز کے سپیئر پارٹس بکنے لگ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چوری کی گاڑیوں کے سپیئرپارٹس کے بعد چوری یا چھینے گئے موبائل فونز کے پرزے بھی فروخت ہونے لگے،منشیات کے اڈوں پر چوری کے موبائل فونز کم قیمتوں پر بڑی تعداد میں بیچے جاتے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل” جیو نیوز“ کے مطابق شہر قائد میں چوروں نے پکڑے جانے سے بچنے کے لیے پورے موبائل فون کے بجائے اس کے پارٹس بیچنے شروع کردیئے ہیں، یہ سنسنی خیز انکشاف جمشید کوارٹر تھانے کی تفتیشی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزم فیضان نے کیا ،فیضان کے مطابق وہ ڈکیتوں سے موبائل فون خریدتا ہے اور چوری کے موبائل فونز کو کھول کر اس کے سپیئر پارٹس فروخت کیے جاتے ہیں، موبائل فونز حصوں کی صورت میں بکنے سے ٹریس نہیں ہوتے، منشیات کے اڈوں پر چوری کے موبائل کم قیمتوں پر بڑی تعداد میں بیچے جاتے ہیں اور وہ اپنے ساتھیوں کامران اور اختر سے گزشتہ چار ماہ سے چھینے گئے موبائل فون خرید رہا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے انکشافات کے بعد اس غیر قانونی دھندے میں ملوث دیگر ملزمان تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔