ہانگ کانگ نے بھارتیوں کی ’چیخیں‘ نکلوا دیں، میچ کی کیا صورتحال ہے؟ دیکھ کر آپ کو واقعی یقین نہیں آئے گا

ہانگ کانگ نے بھارتیوں کی ’چیخیں‘ نکلوا دیں، میچ کی کیا صورتحال ہے؟ دیکھ کر ...
ہانگ کانگ نے بھارتیوں کی ’چیخیں‘ نکلوا دیں، میچ کی کیا صورتحال ہے؟ دیکھ کر آپ کو واقعی یقین نہیں آئے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیاءکپ میں ناتجربہ کار ہانگ کانگ کی کرکٹ ٹیم نے بھارتی ٹیم کی ’چیخیں‘ نکلوا دی ہیں اور 285 رنز کے تعاقب میں 35 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 174 رنز بنا کر کھلبلی مچا دی ہے۔
ہانگ کانگ کی جانب سے اننگز کا آغاز کرنے والے نزاکت خان 92 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ انشومن 73 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے اور ان کی جگہ بابر حیات میدان میں آئے ہیں۔ دبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بنائے تھے۔ ہانگ کانگ کی ٹیم نے 34 اوورز میں 172 رنز بنا لئے ہیں اور اس کا کوئی کھلاڑی آﺅٹ نہیں ہوا جبکہ جیت کیلئے اسے مزید 112 رنز کی ضرورت ہے۔
قبل ازیں ہانگ کانگ کے باﺅلرز نے بھی انتہائی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 300 کے مجموعے پر نظر جمائے بھارتی ٹیم کو صرف 285 رنز تک محدود کر کے سب کو حیران کر دیا۔

مزید :

کھیل -