جلد آزاد کشمیر پر بھی قبضہ حاصل کر لیں گے،بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی ہرزہ سرائی

 جلد آزاد کشمیر پر بھی قبضہ حاصل کر لیں گے،بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی ...
 جلد آزاد کشمیر پر بھی قبضہ حاصل کر لیں گے،بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی ہرزہ سرائی

  


نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر بھی بھارت کا حصہ ہے۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق  وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنی وزارت کے100روز مکمل ہونے پر نئی دہلی میں پریس کانفرنس کے دوران ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ جلد آزاد کشمیرپربھی قبضہ حاصل کرلیں گے،وہ بھی بھارت کا ہی حصہ ہے۔انہوں نے امریکہ کےساتھ تعلقات کو90فیصد مکمل اور10فیصد نصف قرار دیتے ہوئے کہ امریکہ کےساتھ تعلقات اچھے ہیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہمراہ ہوڈی، موڈی ایونٹ میں شرکت کریں گے جو ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔ امریکی صدر ہزاروں امریکی بھارتیوں سے خطاب کریں گے۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس کی فکر نہ کریں کہ جموں و کشمیر کے بارے میں لوگ کیا کہیں گے۔1972سے بھارت کی پوزیشن بالکل واضح ہے۔واضح رہے کہ جے شنکر سابق مودی حکومت میں سیکرٹری خارجہ بھی رہ چکے ہیں اور اس سے قبل انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر امریکی ثالثی کو بھی قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...