خاتون خانہ نے اپنے ہی گھر میں ڈاکہ ڈلوا دیا
پشاور(ڈیلی پاکستان ) خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی ہے جس میں گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے کے مصداق خاتون خانہ نے اپنے ہی گھر میں آشنا کے ساتھ سے مل کر ڈاکہ ڈلوا دیا۔
یکہ توت اندرون شہر پشاور میں ڈکیتی کی انوکھی واردات کا بھید کھل گیاہے،ڈاکہ ڈالنے والی گھر کی مالکن نکلی خاتون خانہ نے اپنے ہی آشنا اور اس کی ساتھیوں کی مدد سے ڈاکہ ڈلوا دیا۔پولیس کے مطابق آشنا کو رقم کی ضرورت پڑی توخاتون نے ساتھی کو اپنے ہی گھر میں رقم اور زیورات کی نشاندہی کی۔ملزموں نے گھر والوں کو یرغمال بنا کر 40لاکھ روپے کے پرائز بانڈ ، 30 تولہ زیورات ،25لاکھ روپے کی نقدی لوٹی۔پشاور پولیس نے تفتیش کے دوران ڈکیتی کے دوران چھینا جانے والا مال برآمد کرلیاہے۔کارروائی کے دوران ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیاہے۔